ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان میں بڑھتے اومیکرون معاملات:اگلے6سے8ہفتوں میں حالات ہوسکتے ہیں نازک

ہندوستان میں بڑھتے اومیکرون معاملات:اگلے6سے8ہفتوں میں حالات ہوسکتے ہیں نازک

Thu, 23 Dec 2021 08:02:05    S.O. News Service

نئی دہلی۔ 23 دسمبر ( ایجنسی/ایس او نیوز) ملک میں کرونا کے معاملات پھر ایک بار بڑھتے نظر آرہے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے  اومیکرون کی صورتحال کا جائزہ لینے اور حفاظتی اقدامات پر غور کرنے جمعرات کو ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تعلق سے مرکز نے ہدایات جاری کر کے تمام ریاستوں کو آگاہ کر دیا ہے۔

 حالات کی سنگینی کے تعلق سے میدانتا ہسپتال کے چیئر مین ڈاکٹر نریش تر ین نے خبر دار کیا ہے کہ اگلے 6 سے 8 ہفتے ہندوستان کے لوگوں کیلئے انتہائی نازک ہوں گے۔ میڈیا سے بات چیت میں ڈاکٹر نریش نے کہا  کہ فکر مند ہونا ضروری ہے، یہ تشویش ہمارے ساتھ چند ہفتے قبل ہی ہوئی تھی جب یہ ویرئنٹ ملک میں آیا ہی نہیں تھا، لیکن آج یہ واضح ہو چکا ہے کہ یہ نہ صرف پھیل رہا ہے بلکہ یہ ہندوستان میں پہلے سے موجود ہے۔ اور اس کی ضرب لگانے کی صلاحیت ، جسے آر-او فیکٹر کہا جا تا ہے، ڈیلٹا وائرس سے تین سے چار گنا زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اندازہ ہے کہ یہ تیزی سے پھیلے گا اور برطانیہ، دبئی اور امریکہ اس کی زد میں آسکتے ہیں ۔ اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ کورونا کی یہ لہر اتنی تیزی سے پھیل رہی ہے کہ  ایک کالج کے ہاسٹل میں 900 طالب علم تھے اور سب پوزیٹیو ہو گئے۔ ایک رپورٹ یہ بھی آ ئی ہے کہ ایک پارٹی میں 45لوگ تھے اور 40 لوگ مثبت نکلے۔ ڈاکٹر نریش کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے کرونا  اتنی تیزی سے نہیں پھیلا تھا۔ یہ موقع ہمیں بتا رہا ہے کہ ہندوستان میں اس کے صحیح اعداد و شمار معلوم نہیں ہیں کیونکہ جینوم کی ترتیب میں وقت لگتا ہے اور ہرکسی کے جینوم کی ترتیب نہیں ہوسکتی۔ اب ہمیں صرف اس کے نمبروں کو روکنا ہے۔ اس کیلئے تین چیز وں کی طرف توجہ دینی ہو گی ، پہلے  ٹسٹنگ کو دوسرے درجے سے زائد کر نے ہوں گے ۔ دوسرا، جیسے ہی کوئی مثبت نکلا، چاہے وہ اومیکرون نہ بھی نکلے، اسے اومیکرون کیس کے طور پر سمجھنا ہوگا۔ ان کو ائسولیشن اسی سہولیات میں کرانی ہوگی۔ ان کے تمام کانٹیکٹ کی ٹریسنگ، فوری طور پر کی جانی ہوگی۔ جن لوگوں کو یہ لگ گیا ہے ان کا فوری علاج کرنا ہوگا۔

نئے سال کی تقریبات اور کرسمس کی تعطیلات کے بارے میں، ڈاکٹر ترین نے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ بڑے پیمانے پر واقعات ہونے والے ہیں۔ شادیاں ہوئی ہیں، بہت سی ہو چکی ہیں۔ لہذا کرسمس اور نئے سال کے موسم میں سخت اقدامات کرنے ہوگے۔ ان کے مطابق نائٹ کر فیو نیز کلب اور بار بند کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر نریش ترین; نے بتایا کہ چونکہ ہماری آبادی زیادہ ہے اور یہ کھیلے گا تو اس کا عوام کی صحت اور ہماری معیشت پر بہت برا اثر گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چوکنا ہے۔ ریاستوں کو ایڈوائزری جاری کی گئی ہے کہ جو آپ مناسب سمجھیں آپ خود سے کر یں۔ لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں لیکن لوگوں کو ماسک پہننے کی ضرورت ہے۔ جہاں بھی بھیڑ جمع ہوتی ہے اسے روکنا پڑتا ہے۔ اگر ہم یہ 46 ہفتوں میں کرتے ہیں تو امید ہے کہ اس کے پھیلاؤ کی رفتار کم ہو جائے گی اور اومیکرون سے لوگوں کو بچانا ممکن ہوگا۔


Share: